خیبر پختونخواہ انڈر 21 گیمز ،پشاور ریجن سر فہرست

969

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز میں مردوں کے انٹرریجنل فل کنٹکٹ کراٹے کے مقابلوں میں پشاور6 گولڈاور ایک سلور میڈل کیساتھ 100پوئنٹس کیساتھ پہلے،ہزارہ ایک گولڈ ایک سلور اور 2 برائونز میڈلز کیساتھ 58پوئنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ مردان6 برائونز میڈل اور 42پوئنٹس کیساتھ تیسرے پوزیشن پررہے۔تاہم ملاکنڈ ایک گولڈ ایک سلور اور 2 برائونز میڈلز ڈی آئی خان ایک گولڈاور ایک برائونز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئے،ان مقابلوں میں بنوں2 سلور اور 2 برائونز میڈلز جیتے،پشاور اسپورٹس کمپلکس میں منعقدہ مقابلوں میں پشاور ریجن بازی لے گیا 100 پوئنٹس اسکور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ دوسرے نمبر پر ہزارہ ریجن رہی جبکہ تیسری پوزیشن مردان ریجن نے اپنے نام کرلی۔ڈایریکٹریٹ آ ف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر21 گیمز کے آرچری کے مقابلوں میںپشاور بازی لے گیا ،مرد وں اور خواتین کومقا بلے اپنے نام کرلیئے۔حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں منعقدہ آرچری کے مردوں کے مقابلوں میں پشاور 814 پوئنٹس کیساتھ پہلے جبکہ مردان 396 پوئنٹس کیساتھ دوسرے پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم خواتین کے مقابلوں میں پشاور 616 پوئنٹس کیساتھ بدستور پہلی جبکہ بنوں 303 پوئنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔حیات آباد ا سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ آرچری کے مقابلوں پشاور نے مرد و خواتین دونوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔پشاور ریجن کے ٹیم میں اسرار،طیب،سلمان،احتیشام جبکہ خواتین کی ٹیم ارسہ،اقصہ،حاسیہ،اور لائبہ پر مشتمل تھی۔ انڈر 21گیمز کے انٹرریجنل خواتین کے مقابلے چارسدہ سپورٹس کمپلکس میںجوڈو کے مقابلوں میں ہزارہ 2 گولڈ میڈل ایک برائونز میڈل کیساتھ نمایا رہی پشاور ایک گولڈ اور2 سلورمیڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ کوہاٹ ایک گولڈ ایک سلور اور ایک برائونز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 گیمز کے انٹر ریجنل خواتین کے6 مختلف گیمز جس میںبیس بال،ہینڈ بال،ٹینس،جوڈو ،تائیکونڈو اور ووشو شامل ہے ڈائریکٹریس اسپورٹس رشیدہ غزنوی کے زیر نگرنی چارسدہ اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوئے جس میں جوڈو کے مقابلوں کے انڈر 40 کیٹگری کے مقابلوں میں کوہاٹ کی حسینہ نے گولڈ ،پشاور کے سائرہ نے سلوراور مردان کے سحر نے برائونز میڈل اپنے نام کرلی،انڈر 44 میں ہزارہ کی اقر پہلی،سوات کی سومیہ دوسری جبکہ کوہاٹ کی لائبہ تیسری نمبر پر رہی جوڈو کے انڈر 48 کیٹگری میں ہزارہ کی ندا گولڈ،پشاور کی رانی سلور اور کوہاٹ کی سحرش برائونز میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی،انڈر 52 کیٹیگری میں بشری پہلی،بنوں کی ملائکہ دوسری جبکہ ہزارہ کی عاصمہ تیسری پوزیشن پر رہی۔