اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

163

روم(آن لائن) اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف سیلواتور فرینہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں اس وقت تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہیں ہو جاتے۔اٹلی کے آرمی چیف کو کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد جنرل فیڈیریکو بوناٹو نے قائم مقام آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے خطرناک صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ روز مہلک وائرس نے 133 افراد کی جان لے لی تھی۔