مولانا فضل الرحمن کو ہر بار ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ڈسا،فیاض الحسن

189

صلاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے پہلے بھی ڈسے جا چکے ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ کورونا کے خلاف مہم چلائیں تاکہ عوام میں ان کا اعتماد بحال ہو سکے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کی پنجاب میں 21 ویں بار لانچنگ ہورہی ہے مگر ہر بار ناکام ہورہے ہیں، وہ بوکھلاہٹ میں پنجاب حکومت پر الزامات لگائے، بلاول نے سینے پر بچپن میں کرپشن کا تمغہ سجایا ہے، وہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں جتنا مرضی بھاگ لیں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا
کہ حمزہ شہباز پر حیران ہوں کہ جو خود سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ ہمیں معیشت کی تباہی کا بتا رہے ہیں‘ خادم اعلی شہباز شریف اشتہاری اعلیٰ کے مقام پر فائز ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر ہونا چاہیے کہ شہبازشریف ملک سے بھاگ گئے۔