کورونا کا خطرہ، پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع

181

کوئٹہ(آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو مزید 7 روز کیلیے بند کر دیا گیا، وفاقی حکومت کے حکم کے تحت پاک افغان بارڈرگزشتہ روز آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلنا تھا تاہم وفاقی حکومت کی ہدایت پر باب دوستی کومزید 7 روز تک بند کر دیا گیا۔گزشتہ روز ایف سی حکام کیساتھ چیمبر آف کامرس، قبائلی عمائدین نے ایک اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی مذید بندش سے اختلاف کیا تھا تاہم صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سرحد کو مزید بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کیساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔