کورونا وائرس کی آڑمیں ہیکرز متحرک ہوگئے

587

کورونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز متحرک ہوگئے، لوگوں کی درپیش بوکھلاہٹ اورپریشانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات چرانا شروع کردیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض ہیکرز نے کورونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات چرانا شروع کردیں ہیں۔

Image result for corona virus and hackers

سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے حالیہ عرصے میں لوگوں کوسافٹ ویئرز کی حامل ای میلزکی جارہی ہیں۔ ان ای میلز کو کورونا وائرس کے بارےمیں آگاہی اور اہم معلومات کا عنوان دے کر ارسال کیاجارہاہے۔

کورونا سے متاثرہ ملک جاپان میں سامنے آنے والی ان ای میلز میں دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وائرس پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکا ہے۔ ای میل میں پڑھنے والے پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مزید معلومات کیلئے ای میل کے ساتھ منسلک فائل کھولیں ۔ یہ منسلک فائلز ہیکرز کو اپنے شکار کے کمپیوٹر تک رسائی دے دیتی ہیں۔ اس طرح ہیکرز اپنے شکار کی ذاتی معلومات چُرانے اور اس کے کمپیوٹر کوکسی وائرس سے متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

Image result for hackers

سائبر سیکورٹی سے متعلق دو کمپنیوں آئی بی ایم ایکس فورس اور کاسپرکی کے ماہرین اس  نوعیت کی متعدد ای میلز کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔