کورونا وائرس : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 فی صد کم

450

لندن: کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 فی صد تک کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نےدنیا بھر میں معاشی عدم استحکام پیدا کردیا ہےوہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 فی صد تک کم ہو گئی ہے ۔قیمتیں سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کیلئے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔

Image result for coronavirus and oil prices

کورونا وائرس کے پیش نظر جمعہ کو روس اور اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار گھٹانے پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا۔

تیل کی قیمت کم ہونے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے ۔