بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن نہ لڑنے دیا جائے، سینیٹر سراج الحق

495

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بہنوں کو جائیدادمیں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں تکریم نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ سینیٹ میں آوازاٹھائی،اور آگے بھی اٹھاتےرہیں گے،اسلام نے خواتین کوحقوق دیئے ہیں، اسلام میں مرد اورخواتین کااپنا اپنا مقام ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس حکومت میں ہر مرد اور عورت پریشان ہے،بہنوں کو جائیدادمیں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے،خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں،شہروں میں خواتین کے لیے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا نظام لایاجائے۔