پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو پنشن ادا کی جائے، سندھ ہائی کورٹ

270

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ریٹائر ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا،سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پروڈکشن کی عدم پیشی پر عدالت کااظہار برہمی، آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم ۔ایڈیشنل سیکرٹری فنڈ نے درخواست گزاروں کو رواں سال ادائیگی سے معذوری ظاہری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال بھی پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ پاکستان اسٹیل کے پنشنرز کو ادائیگی کیلیے فنڈ مختص کریں،عدالت نے وفاقی حکومت اور اسٹیل انتظامیہ کی تجاویز مسترد کردیں ، تمام ادائیگیاں 15
مئی تک کی جائیں، آئندہ سماعت تک ادائیگی کے معاملات طے نہ کیے گئے تو وفاقی حکومت کے اکاؤنٹس اور فنڈز منجمد کردیں گے،آئندہ سماعت پر سیکرٹری فنانس منسٹری آف انڈسٹری اینڈ پروڈکشن پیش ہوں،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن آف پاکستان سی ای او پاکستان اسٹیل کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
پاکستان اسٹیل