طاہر القادری اور عمران خان نظریاتی ساتھی ہیں، فردوس عاشق

270

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان نظریاتی ساتھی ہیں،جس شخص کی تعیناتی پر ڈاکٹر طاہر القادری کو تحفظات ہیں وہ اپنی جگہ درست ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے کرداروں کو بے نقاب کرنے میں ہم ان کے ساتھ ہیں ، تعیناتی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تمام چیزیں دیکھنے کے بعد ہی اس پر نظرثانی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا،ہم طاہر القادری کی مایوسی کو امید میں بدلیں گے ،انہیں مایوس نہیں ہونے دیںگے۔ہفتے کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نظریاتی ساتھی ہیں، تحریک انصاف پہلی دفعہ حکومت میں آئی ہے جتنے بھی بیورو کریٹس ہیں کسی نہ کسی حکومت کے ساتھ رہے ہیں ، جس شخص کی تعیناتی پر ڈاکٹر طاہر القادری کو تحفظات ہیں وہ اپنی جگہ درست ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے کرداروں کو بے نقاب کرنے میں ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں، نئی تعیناتی پر حکومت اور حکومت کے باہر سے بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا علم ہے، ان تمام تحفظات کو ان تک پہنچا دیا گیا ہے ۔