پشاور (آن لائن) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ افغان امن معاہدہ اس خطے کے لیے نیک شگون ہے، پرامن پاکستان افغانستان میںامن سے مشروط ہے،افغان عوام کیساتھ ہمارے خونی اورمذہبی رشتے ہیںانہیںہرمحاذپرسپورٹ کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم اسکول اینڈکالج ضلع مردان کے طلبہ وطالبات میںانعامات تقسیم کرنے کے بعدمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان چاہتاہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں، افغان امن معاہدے کے تناظر میں17مارچ کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میںحائل تمام رکائوٹیںختم کردی گئیںہیں،انشاء اللہ اپریل میں رشکئی اکنامک زون کاافتتاح ہوجائیگاجس سے سینکڑوںبے روزگاروںکوروزگارکے مواقع فراہم ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ مشکلات اورمایوسی کادورختم ہونے کوہے،خوشحالی اورترقی کاسفرشروع ہونیوالاہے، مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے،عمران خان نے سیاست میںعام لوگوںکوموقع دیاہے جوعمران خان کے وژن اورمشن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود اوروطن عزیزکی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ طورخم سے پشاورتک اکنامک کوریڈوراورڈی آئی خان تک ایکسپریس ہائے وے جبکہ چکدرہ سے خوازہ خیلہ تک موٹروے تعمیرکی جارہی ہیں۔
اسدقیصر