شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کمانڈر مارا گیا

144

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کا کمانڈر فرہاد دبیریان شام میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر دبیریان دمشق سے جنوب میں 10کلومیٹر دور قصبہ سیّدہ زینب میں ہلاک ہوئے۔ دبیریان علاقے میں سیکورٹی کا انچارج تھا اور شام کے تاریخی شہر تدمر میں پاسداران کا کمانڈر رہا تھا۔