جماعت اسلامی کے تحت “خواتین کانفرنس” آج 3 بجے منعقد کی جائے گی

607

کراچی: جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کے تحت ” تکریم نسواں مہم”کے سلسلے میں آج دن 3بجےدن باغ جناح میں خواتین کانفرنس منعقد کی جائے گی ، جس میں خواتین کی جانب سے حقوق خواتین چارٹر کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ،ناظمہ کراچی اسما سفیر ودیگر خواتین رہنما خطاب کریں گی۔ کانفرنس میں مختلف شعبوں و مکتب فکر سے وابستہ خواتین ڈاکٹرز، اساتذہ ،وکلا ،طالبات اورورکنگ ویمن سمیت شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی ۔

Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

دریں اثناامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، جماعت اسلامی (خواتین)کراچی کی ناظمہ اسما سفیر ودیگر خواتین ذمے داران نےباغِ جناح کا دورہ کیااور “خواتین کانفرنس” کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے تحت عالمی یوم خواتین کے حوالے سے”خواتین کانفرنس” کا انعقاد کررہی ہے جو خواتین کے احساسات و جذبات کی ترجمان ثابت ہوگی ۔پوری دنیا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ خواتین کو اب تک حقوق نہیں دیے گئے،جماعت اسلامی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ اور اسلامی معاشرے کا قیام ،ہمارا ملک اسلام کے نام سے بنا ہے لیکن بدقسمتی سے 73برسوںمیں عدل کا نظام نافذ نہیں ہوسکا۔

Image may contain: 5 people, people standing, wedding and outdoor

انوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 50سال سے سندھ پر قابض ہے اور عورت مارچ کی حمایت کررہی ہے لیکن خود سندھ میں کاروکاری کا بدترین نظام سب سے زیادہ ہے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی تعداد میں عورتیں فیکٹریوں میں کام کرتی ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جاتا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں عورتیں عدم تحفظ کاشکار ہیں۔

Image may contain: 1 person, outdoor

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین صرف خواتین کے دن پر کام نہیں کرتی بلکہ معاشرے میں تعلیم ، علاج معالجے سمیت دیگر فلاحی کام بھی کرتی ہے جس کے تحت جیلوں میں قید خواتین کو قرآن کی کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپیل کی ہے کہ خواتین اسلامی معاشرے اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے”خواتین کانفرنس” میں بڑی تعداد میں شریک ہوں اور خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی (خواتین)کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے تحت “خواتین کانفرنس”خواتین کے حقوق کی مؤثر آواز ثابت ہوگی ،جس میں ہر مکتب فکر سے وابستہ خواتین بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔انہوں نے شہر بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہوسکیں۔