رکشہ میں سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو ساتھی گرفتار

300

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریڈی پولیس رکشہ میں سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو ساتھی گرفتار کرلیئے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد مقدمہ درج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس کی اعلیٰ افسران کے احکامات پر اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے صدر پریڈی اور اطراف کے علاقوں میں رکشہ میں سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو ساتھی عظیم دوسرا علی کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان نے عبداللہ ہارون روڈ کے قریب سے باپ بیٹا سے 10,000 روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے

پولیس نے شہری آغا احسان اللہ کی شکایت پر فوری کارروائی کی اور تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا ایس ایچ او پریڈی سجاد خان کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ رکشہ گینگ کے ساتھی ہیں جو رکشہ میں سوار ہوکر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہیں اس گروہ کے ہاتھوں لٹ جانے والے شہری جن میں عبدالباقی سے 60,000 روپے امتیاز سے 50,000 روپے محرم سے 70,000 روپے اور عدنان سے تقریباً 280,000 ہزار روپے لوٹ چکے ہیں جبکہ لٹنے والے شہریوں نے ان کو شناخت بھی کرلیا ہے۔

پریڈی پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین اور شہری آغا احسان الل? سے لوٹے ہوئی رقم 10,000 روپے برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر 443/2020 بجرم دفعہ 392/34 پاکستان پینل کورٹ اور ایف آئی آر نمبر 444/2020 اور 445/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔