حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن، اینٹی کرائم فورم حیدرآباد کے صدر یاسین ملک، جنرل سیکرٹری عدنان دیسوالی، نائب صدر ندیم بیگ، عابد علی شیخ نے کندھرا کے قریب ٹرین حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ریلوے کے نظام کو ٹھیک نہیں کیا گیا، مختلف شہروں میں ریلوے پھاٹک نہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، شیخ رشید کو حادثے پر فوری طور پر استعفا دیں وہ کام کرنے کے بجائے شاہ سے زیادہ شاد کی وفاداری میں لگے ہوئے ہیں۔