سکھر ( نمائندہ جسارت) ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیوکی زیر نگرانی ڈی ایس پی موٹروے گمبٹ شوکت علی بھٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر رانی پور مزمل حسین بگھیو کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے رانی پور کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف بلاتفریق بھرپور آپریشن کیا دوکانوں کے آگے قائم چھپروں کو مسمار کرنے سمیت مختلف سامان ضبط بھی کیا گیا، آپریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد علی، مختیار کار رانی پور، ٹاؤن آفیسر رانی پور، ایڈیشنل ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ خیرپور، ایس ایچ او تھانہ رانی پور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔