چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کی دراز میں بند ہے، شہباز شریف

298

لندن(آن لائن) اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور چینی چورہیں، اس لیے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کی درازمیں بند ہے، یہ رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آرہی، اسی لیے چینی چوری ہورہی ہے۔ آٹا چینی چوری میں ملوث حکومتی بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک حقائق نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی، لیکن عمران نیازی کی آنکھیں کان بند ہیں، حکومت عوام کولوٹ رہی ہے، اسی لیے معیشت، روزگار، کاروبار تباہ اور بدترین مہنگائی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے، حقائق اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف مال کمانے سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سے قوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔