پی ایس ایل: پشاور نے کوئٹہ کو 30 رنز سے شکست دے دی

224
پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک محمد حسنین کے ہاتھوں بولڈ ہورہے ہیں: تصویر ناصر عبداللہ کشمیری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے 18ویں میچ میں دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوںشکست،171رنز کے تعاقب میں 7وکٹوںپر 140رنز ہی بناسکے۔ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا،اس لیے میچ کو 15،15اوورز تک محدود رکھا گیا۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا تاہم 9 کے مجموعے پر امام الحق 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے‘ کامران اکمل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے‘حیدر علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ لیونگ اسٹون 12 اور شعیب ملک 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 جبکہ بین کٹنگ اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ 45 کے مجموعے پر شین واٹسن 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 75 رنز پر گری جب جیسن رائے 45 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے۔اس کے بعد احمد شہزاد 10، بین کٹنگ 17، محمد نواز 18،کپتان سرفراز احمد ایک رن جبکہ اعظم خان کھاتہ کھولے بغیر ہی آئوٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز بناسکی اور میچ 30 رنز سے ہار گئی‘ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر شعیب ملک مرد میدان قرار پائے۔