پی ایس ایل 5: کوئٹہ اورپشاور کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

618

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی بھی کررکھی ہے۔

زلمی اور گلیڈی ایٹرز راولپنڈی اسٹیڈیم شام 7بجے مدمقابل آئیں گی بارش کے سبب کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کی کمان ڈیرن سیمی کے ہاتھوں میں ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف دیا تھا اور پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 18 ویں اوورز میں حاصل کیا۔

کامران اکمل کی  54 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائی گئی سنچری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف  فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے۔

پی ایس ایل کی اب تک کی پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ کے 6 اور پشاور کے 5 پوائنٹس ہیں۔