عورت کے حقوق کے لیے سلیکٹڈ زدہ کٹھ پتلیوں کو بھگانا ہوگا،بلاول بھٹو

565

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عورت کے حقوق کے لیے سلیکٹڈ زدہ کٹھ پتلیوں کو بھگانا ہوگا،عورت کی آواز اٹھانے کے لیے ایک نئے عزم سے جدوجہد کرنی ہے ۔

بلاول بھٹوں نے خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرے،خواتین کے حقوق دلانے کے پاکستان میں نوجوان قیادت کی ضرورت ہے،ملک کی خدمت کے کرنے کے عورتوں کے حقوق دلوانے ہونگے،ملک میںمردوں کاحق50فیصدہےتوعورت کابھی اتناہی ہوناچاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےدور میں عورتوں کو روزگاردیاگیا،لیڈی ہیلتھ ورکرزکامنصوبہ بھی بینظیربھٹوکے دور میں شروع ہوا، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ آئین کے تحت دیے گئے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں،اسی لیے خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50 فیصد حق ملنا چاہیے۔ اسلام نے بھی خواتین کو حقوق دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں خواتین کی نمائندگی زیادہ ہو اور خواتین کو مردوں جیسے یکساں حقوق ملنے چاہیئیں۔