سعودی شہریوں اور تارکین وطن کے حرمین کی زیارت پربھی پابندی

178

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے سعودی شہریوں اور تارکین وطن کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے والی اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارتِ صحت نے پیر کے روز سعودی عرب میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔ متاثر سعودی شہری نے ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستے ملک میں واپس آیا تھا۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے بھی معطل کررکھے ہیں۔