اسلام آباد(نمائندہ جسارت ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی واپسی کیلیے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اسی طرح زیارات کے حوالے سے پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔