لاڑکانہ انتخابی فہرستوں میںقاعدگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل

173

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلیے الیکشن کمیشن اور نادرا کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، انتخابی فہرستوں میں بے قاعدگیوں کی انکوائری سے متعلق درخواست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کی جانب سے سے دی گئی تھی ،کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے کمیشن کو رپورٹ پیش کرے گی ۔چیف الیکشن کمشنر کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج کی درخواست پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے یہ کمیٹی الیکشن کمیشن اور نادرہ کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ہوگی جو انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی چیف الیکشن کمشنر نے انکوائری ٹیم کو ہدایت کی کہ انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائی جائیں ۔