پاکستان سپر لیگ سیزن فائیوکے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے15 اوورز میں 171 رنز کا ہدف دے دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں (پی ایس ایل کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا جس کے باعث میچ کو 15،15اوورز تک محدود کردیا گیا۔
پشاور کی اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا تاہم 9 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد کامران اکمل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدر علی اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ،حیدر علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور نے شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 27 گیندوں پر54 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 جبکہ بین کٹنگ اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔