سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ کے روبروخورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ خورشیدشاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے کاریفرنس دائر ہے، ملزم گرفتار ہے اور احتساب عدالت میں کیس بھی چل رہاہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر اور خورشید شاہ کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت سے پی پی رہنما کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔