پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست کرنی چاھیے،فواد چوہدری

374

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کرنی چاھیے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی تھی بعد میں عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انھیں باہر جانے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب جب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااھلی کیلئے درخواست کرنی چاھیے، اپنی ذمہ داری ادا کریں۔