لاڑکانہ ،تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کا چانڈکا  اسپتال کے شعبہ حادثات کا اچانک دورہ

185

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احمد علی قریشی نے گزشتہ روز چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے کورونا وائرس کے متعلق قائم کردہ آئیسولیشن وارڈ، ڈاگ بائٹ وارڈ سمیت مختلف وارڈوں میں جاکر مریضوں کی عیادت اور ملنے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی لی۔ جس پر مریضوں اور ان کے ورثا نے ادویات نہ ملنے، ایکسرے اور الٹراسائونڈ مشین کے ذریعے ٹیسٹ نہ کروانے کے متعلق شکایت کی جس پر تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دورے کے دوران ڈاکٹروں نے تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو کورونا وائرس وارڈ اور ڈاگ بائٹ وارڈ کے متعلق آگاہی بھی دی۔