دادو، گاؤں شاہ علی خان رند کے رہائشیوں  کا بااثر افراد کے ظلم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

237

 

دادو (نمائندہ جسارت) دادو کی تحصیل میہڑ کے قریب فرید آباد کے گاؤں شاہ علی خان رند کے رہائشیوں کا بااثر افراد کے ظلم کیخلاف احمد علی رند، شمن، اللہ بخش رند اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتاتے بااثر شخص سعید احمد چانڈیو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متعلق بااثر شخص اپنے گارڈ کے ہمراہ بلاجواز ہمارے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں اور مردوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنا کر ناانصافی کی ہے، ہمارے چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے، ہماری 80 جریب زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے کر گاؤں چھوڑنے کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے۔