ٹھٹھہ ،قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

276

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) دو ہفتے قبل گھارو پولیس تحویل میں قتل ہونے والے مقتول نوجوان رمضان سموں قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں رد ہوگئیں، گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت حاصل کرنے والے گھارو کے سابق ایس ایچ او یعقوب بھٹی سمیت تین اہلکاروں کی طرف سے ضمانت کنفرم کرنے کی داخل درخواست پر ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، عدالتی فیصلے کے موقع پر جوابدار اہلکار پیش نہ ہوئے، کیس کے فریادی مقتول کے بھائی عرس سموں کی موجودگی میں عدالت نے فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلہ آنے کے بعد قاتلوں کی گرفتاری کیلیے مقتول کے ورثا کے ہمراہ قوم پرست رہنما سید نواز شاہ، سماجی رہنما ایاز لاشاری، فنکشنل لیگ رہنما شاہنواز بروہی اور شبیر سموں سمیت سول سوسائٹی رہنمائوں کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے مقتول کے ورثا اور سول سوسائٹی نمائندگان نے سیشن کورٹ سے پریس کلب مکلی تک ریلی نکال کر ایس ایس پی ٹھٹھہ سے 24 گھنٹوں کے اندر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جسمم رہنما سید نواز شاہ نے کہا کہ عدالت کے تاریخ ساز فیصلے سے عوام میں عدالتوں پر اعتبار کی فضا بلند ہوئی ہے۔ سماجی رہنما ایاز لاشاری نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، مقتول رمضان سموں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو میں نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گے۔