گوادر،دوکروڑ روپے کی لاگت سے نئی گیس لائن پائپ کاافتتاح

190

گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے چار کلومیٹر طویل مین گیس پائپ لائن کا افتتاح کردیا گیا ،یہ منصوبہ ایم اے محمد اسلم بھوتانی کی تجویز پر مکمل کیا گیا ہے، منصوبے کا افتتاح نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر اشرف حسین اور ضلعی صدر فیض نگوری نے مشترکہ طورپر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوادر میں گیس فراہمی کا منصوبہ دودھائی قبل شروع کیا گیا تھا لیکن گوادر کی قدیم آبادی کو گیس کی فراہمی یہاں سے منتخب اراکین اسمبلی کی ترجیحات میں کبھی شامل نہیں رہے جسکی وجہ سے اس دور جدید میں بھی گوادر کے شہری زندگی کی اس بنیادی سہولت سے محرومی کا شکار چلے آرہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نیشنل پارٹی کی تجویز پر شہریوں کے اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنایا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایم این اے محمد اسلم بھوتانی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار اداکرے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا طرہ امتیاز ہے، ایم این اے محمد اسلم کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بلند بنائیں گے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے تحصیل نائب صدر حفیظ جعفر، سینئر رہنما مجید عبداللہ اور ولید مجید سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔