نوابشاہ، محکمہ تعلیم کے حکم کے باوجود بیشتر نجی اسکول کھلے رہے

256

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا بیشتر نجی اسکول کھلے رہے، محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ اسکولز نے دو اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی، حکومتی پالیسی کو فالونے کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ڈائریکٹر اسکولز۔ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 13 مارچ تک اسکول بند کرنے کے احکامات کو نجی اسکولوں نے ہوا میں اڑا دیا اور ڈویژن کے تنیوں اضلاع میں بیشتر اسکول کھلے رہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز غلام مجتبیٰ دایو نے حکومتی احکامات کو نہ ماننے پر قاضی احمد کے آکسفورڈ اسکول اور بھریا سٹی کے ہارس پبلک اسکول کی رجسٹریشن فوری طور پر کینسل کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز غلام مجتبیٰ دایو کا کہنا تھا کہ حکومت کی واضح ہدایت تھی کہ کورونا وائرس کے سبب اسکولوں میں دو ہفتوں کی چھٹیوں کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود ان دو اسکولوں میں درس وتدریس کا عمل جارہی تھا جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غلام مجتبیٰ دایو کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کردی گئی ہے۔