منظور وسان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو منحوس قرار دے دیا

185

رانی پور(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو منحوس قرار دے دیا۔رانی پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے ریلوے میں حادثات نہیں رکے، ریلوے کو سدھارنے کے بجائے شیخ رشید ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں اور سارا ملبہ مخالفین پر ڈالتے ہیں، ہم جیل اور سختیوں کی پیداوار ہیں، میرے خلاف 1990ء میں اس وقت
کلاشنکوف کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب جام صادق وزیر اعلیٰ سندھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سرمایہ لگانے والوں میں سے 80 فیصد ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جب کہ دیگر 20 فیصد سرمایہ کار اور ٹھیکیدار بھی اس سال چھوڑ جائیں گے، عمران خان کی حکومت اس سال نہیں رہے گی، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا ۔