سندھ میں لیبر قوانین کی عملداری سے متعلق درخواست گزار نیاز محمد کی آئینی پٹیشن نمبر D-5642/2019 سندھ ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ کے روبرو سماعت کے لیے 24 فروری کو ہوئی۔ جس میں عدالت عالیہ کی جانب سے مقرر کردہ لیبر کمیشن جو کہ سینئر سول جج شکارپور کی سربراہی میں قائم کیا گیا اس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ مزید کارروائی سماعت کے لیے 17 مارچ کو ہوگی۔ نیز مذکورہ کیس میں درخواست گزار کی معاونت کے لیے متعدد سینئر مزدور رہنما شمولیت کے لیے اپنی درخواست ہائی کورٹ میں داخل کردی ہے۔ جس میں عبدالعزیز عباسی، مارل پٹرولیم گھوٹکی کنبر کے صدر لکھمیر مبر نے اپنی درخواستیں بطور کوپٹیشنر جمع کروادی۔ وطن دوست مزدور فیڈریشن کے رہنما عبدالعزیز عباسی، سندھ لیبر فیڈریشن کے رہنما شفیق غوری، مارل پٹرولیم گھوٹکی کے رہنما لکھمیر، PC ہوٹل کے رہنما غلام محبوب نے بطور کوپٹیشنر درخواست عدالت میں جمع کرادی ہے۔