حکومت نے پاک افغان بارڈر چمن کو کل سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پاک ایران بارڈر کے بعد چمن بارڈر بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی تصدیق وزارت داخلہ نے کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر کل سے ایک ہفتے کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق چمن بارڈر پر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔