شیخ رشید کی زبان ہی ان کی پرورش کاپتا دیتی ہے‘قاد رپٹیل

147

کراچی (نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی عبدالقادر قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید کرایے کے لاوڈ اسپیکر ہیں۔عبدالقادر قادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان ہی ان کی پرورش کا پتا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پہلے کرائے کے جاسوس تھے ، تاہم اب وہ کرائے کے لاوڈ اسپیکر بنے ہوئے ہیں۔عبدالقادر قادر پٹیل نے کہا کہ کیا ہم بتائیں شیخ رشید کے والد بابڑھا بازارمیں کیا کرتے تھے؟پی پی رہنما نے سر شاہنواز خان بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر کے قابل احترام سیاستدان تھے۔