بلاول نے نیب کے تحریری سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا

151

کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نیب کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا، سوالات منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاونٹس کی تفتیش کے لیے پوچھ گئے۔باخبر ذرائع کے مطابق اس ماہ کے ٰآغا زمیں بلاول زرداری کو قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاونٹس کی تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا تھا جہاں ان سے زرداری گروپ آف کمپینز کے اثاثوںا ور بینک اکائونٹس کے بارے میں پوچھا گیا ، نیب کی تفتیشی ٹیم نے ان سے زبانی پوچھ گچھ کے علاوہ ان کو تحریری سوالنامہ بھی دیاجو زرداری گروپ آف کمپینز کے حوالے سے35 سوالات پر مشتمل تھا،نیب کی جانب سے اس سوالنامے کا جواب فروری کے تیسرے ہفتے تک طلب کیا گیا تھاتاہم نیب زرائع کے مطابق بلاول کی جانب سے تاحال اس کا جواب جمع نہیںکرایا گیا۔