نوابشاہ، ضلعی انتظامیہ نجی اسکولوں کو زائد فیس لینے سے نہ روک سکی

287

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے باوجود ضلعی انتظامیہ بے نظیر آباد نجی اسکولز انتظامیہ کو زائد فیسوں کی وصولی سے نہ روک سکی، غربت کے ستائے ہوئے والدین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر دوسری عدالتیں اپنے فیصلے تو دیتی ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، والدین نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز مالکان اپنے معاملات ضلعی انتظامیہ سے طے کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے والدین بھاری فیسوں کی زد میں رہتے ہیں۔ والدین نے عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں جو اسکولز کا آڈٹ کریں، رسیدیں چیک کریں اور حکومت کی طرف سے ہر اسکول میں فیس معاف کرنے والے بچوں کے حوالے سے بھی مکمل ملومات لیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسکول مافیا بہت مضبوط ہے لہٰذا ہر ماہ چیک اینڈ بیلنس کا قانون ہونا چاہیے جو ہر ماہ عدالت میں پیش کرے تاکہ مستقل اس عمل سے جان چھڑوائی جاسکے۔ والدین کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز کے مالکان کی جائیدادوں کا حساب کتاب بھی کرنا چاہیے اور انہیں ٹیکسزز کے دائرہ کار میں لانا چاہیے۔