سکھر، ٹرین و بس حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت ہوگئی

382

سکھر (نمائندہ جسارت) ٹرین و بس حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت ہوگئی، ایم ایس سول اسپتال سکھر کے مطابق تمام لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، اں بحق ہونے والے افراد کے ورثا اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ سول اسپتال میں ٹرین حادثے کے 6 زخمی تاحال زیر علاج ہیں، سول اسپتال کی جانب سے زخمیوں اور متوفین کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ واقعہ کے 26 زخمیوں کو طبی سہولیات دی جارہی ہیں، 26 میں سے 10 افراد تشویشناک حالت کے باعث نام کے علاوہ نہیں بتا پارہے، شدید زخمیوں کو پنوں عاقل چھائونی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں بیشتر کا تعلق کراچی، خوشاب، سوات، خیرپور اضلاع کے علاقوں سے ہے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کے مطابق حادثے کے 26 زخمی اس وقت سکھر، روہڑی اور پنوعاقل اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کرنے لگ لیے انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں جاں بحق افراد کے ہیلپ لائن نمبر بھی دے دیا ہے، اسی طرح سرگودھا میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔