فرانس میں گزشتہ سال حجاب پر پابندی لگائی تو کورونا وائرس نےفرانس کی فیشن ماڈلزکو وہی انداز اپنانے پرمجبورکردیا ۔
پیرس فیشن ویک میں وہ مناظر دیکھنے کو ملے ہیں جہاں ماڈلز نے کورونا وائرس سے چہرہ چھپانے کیلئے ماسک متعارف کرارہی ہیں اور اس کو فیشن کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔
فرانس نے گزشتہ سال حجاب پرپابندی لگائی اور پھر بھی جب خواتین نے حجاب کیا تو بھاری جرمانے عائدکیے گئے ۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں اب تک 82 ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ 60 ممالک میں پھیل چکا ہے ، کورونا وائرس سے چین سے باہر 600 سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ان میں اٹلی، ایران اورجنوبی کوریا سرفہرست ہیں۔