اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے احسن اقبال کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ میں سچ کا ساتھ دینے کے لیے ڈٹے رہنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے اپنے بیانیے سے بھی احسن اقبال کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ کسی کے دبائو میں آئے بغیر حق و سچ کی راہ پر ڈٹے رہیں۔ احسن اقبال نے حوصلہ بڑھانے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔