فضل الرحمن کا تعویذ میرے پاس ہے، بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا، شیخ رشید

167

فیصل آباد(آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھیل ہوئی یا ڈیل کوئی فرق نہیں پڑتا، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلانے جا رہیں، ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور وہ نصرت بھٹوکی وجہ سے بھٹو تھا،بلاول سے میری دل سے صلح ہوئی ہے ،لوگ جلتے ہیں مولانا فضل الرحمن کا تعویذ بھی میرے پاس ہے ،مولانا فضل الرحمن بھی مایوس ہوکر میرے پاس ہی آئے گا،سارے اند ھے اپنا وقت خراب کررہے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کاکچھ نہیںبگڑے گا،مہنگائی سمیت تمام ایشوکاعلم ہے مگر سابق حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے ،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ،شہباز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتا، 10مئی سے ریلوے میں انقلاب آرہاہے ،بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، کوررونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،مودی سرکار نے پورا بھارت کشمیر بنا دیا ہے، بھارت میں مسلمان راتوں کو جاگ کر اپنی جان کی حفاظت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کنویٹربیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔