ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مکلی پریس کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عمرہ ادائیگی کے لیے ممبران کی قرعہ اندازی کی گئی، جس میں دو خوش نصیب ممبران نمائندہ جسارت گل حسن جاکھرو، وزیر خشک کے نام نکلے، قرعہ اندازی مولوی یامین جماری، صدر پریس کلب مکلی اعجاز واریو، سینئر صحافی محبوب بروہی سمیت ممبران کے سامنے ہوئی، خوش نصیب ممبران رمضان شریف میں عمرہ ادا کریں گے۔