لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانے کنگا کی حد میں کھوسہ سم شاخ سے ضعیف شخص کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ پر لاش چانڈکا اسپتال منتقل کردی جہاں لاش کی شناخت نہ ہونے کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک لاش کے ورثا کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔