سکھر (نمائندہ جسارت) نیوپنڈ کے رہائشیوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے ہاتھوں میں خالی ڈرم اور بالٹیاں اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2 ماہ گزر چکے ہیں، پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میئر عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے جھنڈوں اور چوراہوں پر عوامی فنڈ ضائع کر رہے ہیں۔