کوئٹہ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بلوچستان میر عطا اللہ لانگو عہدے سے مستعفی

127

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بلوچستان میر عطا اللہ لانگو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ میر عطا اللہ لانگو نے اپنا استعفا اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ارسال کردیا، جس میں انہوں نے کہا کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث وہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی سیٹ پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتے ہیں۔ میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ کا تعلق کوئٹہ سے اور ماضی میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن، بلوچستان ہائی کورٹ بار سمیت وکلا تنظیموں میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔