لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے متعدد ٹھکانے مسمار کر دیے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہوں تک رسائی کے لیے بھاری مشینوں سے راستے بھی بنائے گئے۔ دوسری جانب سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث روپوش ومطلوب 6 ملزمان سرویچ مہیسر کواسلحے سمیت، اشتہاری ملزم بشیر بروہی، مطلوب ملزمان مراد کھکھرانی، زاہد مگسی، جعفر مگسی اور بابر مگسی کو گرفتار کر لیا گیا۔