سکھر: محکمہ زراعت کے جعلی پیسٹری وزرعی ادویات بنانے والے کارخانوں پر چھاپے

175

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ زراعت نے تیر چوک پر قائم جعلی پیسٹری سائیڈ کے کارخانے پر چھاپا مار کارروائی کی، چھاپے کے دوران دکان کے عقب میں واقع جعلی زرعی ادویات بنانے کا کارخانہ بھی ظاہر ہوگیا۔ڈائریکٹر ایگریکلچر رسول بخش کے مطابق کارخانے میں زراعت میں استعمال ہونے والی ادویات کی نقل تیار کی جاتی تھیں۔ چھاپے کے دوران غیر قانونی زہریلی ادویات، نقلی کھاد، خالی بوتلیں، پیکنگ مشینیں اور جعلی لیبل برآمد کیے گئے، تمام برآمد شدہ سامان تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔