پاکستان نہیں جائوں گا، مشفق الرحیم کا بورڈ کو دو ٹوک جواب

250

ڈھاکا(جسارت نیوز) بنگلا دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے، بنگلا دیشی ٹیم کو اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے کراچی آنا ہے۔قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہ آنے والے مشفق الرحیم کے بارے میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان جانے کے پابند ہیں۔مشفق الرحیم نے جواب میں کہا ہے کہ پہلے ہی دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا، انہوں نے میرا فیصلہ قبول بھی کیا، اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں، میں تو پی ایس ایل کھیلنے کے امیدواروں اور ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں تھا، اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا تاہم ٹور پر جانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔