جسٹس محمد قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات

155

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔ جسٹس محمد قاسم خان موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی 18مارچ کو ریٹائرمنٹ کے بعد 19مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہو گی اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور عہدے کا حلف لیں گے ۔