دوحہ (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔