بلاول بھٹو نے نیب کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا،

360

راچی (اسٹاف رپورٹر)بلاول بھٹو نے نیب کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوالنامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا، سوالات منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاونٹس کی تفتیش کے لیے پوچھ گئے ،باخبر ذرائع کے مطابق اس ماہ کے ٰآغا زمیں پیپلزپارٹی کے چیرمیں بلاول بھٹو زرداری کو قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاونٹس کی تفتیش کے سلسلے میں طلب کیا تھا جہاں ان سے زرداری گروپ آف کمپینز کے اثاثوںا ور بنک اکاونٹس کے بارے میں پوچھا گیا،نیب کی تفتیشی ٹیم نے ان سے زبانی پوچھ گچھ کے علاوہ ان کو تحریری سوالنامہ بھی دیاجو زرداری گروپ آف کمپینز کے حوالے 35 سوالات پر مشتمل تھا،نیب کی جانب سے اس سوالنامے کا جواب فروری کے تیسرے ہفتے تک طلب کیا گیا تھا، تاہم نیب زرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے تاحال اس کو جواب جمع نہیںکرایا گیا ہے